اَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِيْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
English Sahih:
Then, are we not to die
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
احمد علی Ahmed Ali
پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا (یہ صحیح ہے) ہم مرنے والے ہی نہیں؟ (١)
٥٨۔١ جہنمیوں کا حشر دیکھ کر جنتی کے دل میں رشک کا جذبہ مذید بیدار ہو جائے گا اور کہے گا کہ ہمیں جو جنت کی زندگی اور اس کی نعمتیں ملی ہیں کیا یہ دائمی نہیں؟ اب ہمیں موت آنے والی نہیں؟ جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، نہ انہیں موت آئے گی کہ جہنم کے عذاب سے چھوٹ جائیں، اور نہ ہمیں کہ جنت کی نعمتوں سے محروم ہوجائیں۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں دوزخ اور جنت کے درمیان لا کر ذبح کر دیا جائے گا کہ اب موت کسی کو نہیں آئے گی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(جنتی لوگ) کہیں گے کیا اب تو ہم نہیں مریں گے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں،