Skip to main content

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ

He (will) say
قَالَ
کہا
"Will
هَلْ
کیا
you
أَنتُم
تم
be looking?"
مُّطَّلِعُونَ
جھانکنا چاہتے ہو/جاننا چاہتے ہو/اطلاع پانے والے ہو/مطلع ہونے والے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

English Sahih:

He will say, "Would you [care to] look?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے

احمد علی Ahmed Ali

کہے گا کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟ (١)

٥٤۔١ یعنی وہ جنتی اپنے جنت سے ساتھیوں سے کہے گا کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں، شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آجائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو باتیں کرتا تھا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر وہ (اپنے جنتی ساتھیوں سے) کہے گا کیا تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟ (کہ اب وہ رفیق کہاں اور کس حال میں ہے؟)

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر وہ (جنّتی) کہے گا: کیا تم (اُسے) جھانک کر دیکھو گے (کہ وہ کس حال میں ہے)،