Skip to main content

يَقُوْلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِيْنَ

Who (would) say
يَقُولُ
وہ کہا کرتا تھا
"Are you indeed
أَءِنَّكَ
کیا بیشک تم
surely of
لَمِنَ
البتہ میں سے ہو
those who believe?
ٱلْمُصَدِّقِينَ
تصدیق کرنے والوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

English Sahih:

Who would say, 'Are you indeed of those who believe

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو تصدیق کرنے والوں میں ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں سے ہے؟ (١)

٥٢۔١ یعنی یہ بات وہ مذاق کے طور پر کہا کرتا تھا، مقصد اس کا یہ تھا یہ تو نہ ممکن ہے کیا ایسی ناممکن الواقع بات پر تو یقین رکھتا ہے؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو (مجھ سے) کہتا تھا کہ آیا تم بھی (قیامت کی) تصدیق کرتے ہو؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ (مجھے) کہتا تھا: کیا تم بھی (ان باتوں کا) یقین اور تصدیق کرنے والوں میں سے ہو،