Skip to main content

وَعِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِيْنٌۙ

And with them
وَعِندَهُمْ
اور ان کے پاس ہوں گی
(will be) companions of modest gaze
قَٰصِرَٰتُ
نیچی رکھنے والیاں
(will be) companions of modest gaze
ٱلطَّرْفِ
خوب صورت آنکھوں والیاں (ہوں گی)
(having) beautiful eyes
عِينٌ
نگاہوں کو،

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

English Sahih:

And with them will be women limiting [their] glances, with large, [beautiful] eyes,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی

احمد علی Ahmed Ali

اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہونگی (١)

٤٨۔١ بڑی اور موٹی آنکھیں حسن کی علامت ہے یعنی حسین آنکھیں ہونگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی (باحیا) اور غزال چشم (بیویاں) ہوں گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان کے پہلو میں نگاہیں نیچی رکھنے والی، بڑی خوبصورت آنکھوں والی (حوریں بیٹھی) ہوں گی،