يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍۢ ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
English Sahih:
There will be circulated among them a cup [of wine] from a flowing spring,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا
احمد علی Ahmed Ali
ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا (١)
٤٥۔١ کَاْسً شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں مَعِیْن کے معنی ہیں، جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر ہوگی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(شرابِ طہور کے) جام چشموں سے پُر کرکے ان کے درمیان گردش کر رہے ہوں گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اُن پر چھلکتی ہوئی شرابِ (طہور) کے جام کا دور چل رہا ہوگا،