وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنِۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
English Sahih:
And we had over you no authority, but you were a transgressing people.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
احمد علی Ahmed Ali
اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور کچھ ہمارا زور تو تھا (ہی) نہیں، بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے (١)
٣٠۔١ تابعین اور متبوعین کی یہ باہمی تکرار قرآن کریم میں کئی جگہ بیان کی گئی ہے۔ ان کی ایک دوسرے کو یہ ملامت عرصہ قیامت (میدان محشر) میں ہوگی اور جہنم میں جانے کے بعد جہنم کے اندر بھی ملاحظہ ہو
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ہمارا تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم خود ہی سرکش لوگ تھے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور ہمارا تم پر کچھ زور (اور دباؤ) نہ تھا بلکہ تم خود سرکش لوگ تھے،