Skip to main content

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُوْنَنَا عَنِ الْيَمِيْنِ

They will say
قَالُوٓا۟
کہیں گے
"Indeed you
إِنَّكُمْ
بیشک تم
[you] used (to)
كُنتُمْ
تھے تم
come (to) us
تَأْتُونَنَا
آتے تم ہمارے پاس
from
عَنِ
سے
the right"
ٱلْيَمِينِ
دائیں جانب

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"

English Sahih:

They will say, "Indeed, you used to come at us from the right."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے

احمد علی Ahmed Ali

کہیں گے بے شک تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہیں گے کہ تم ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے (١)

٢٨۔١ اس کا مطلب ہے کہ دین اور حق کے نام سے آتے تھے یعنی باور کراتے تھے کہ یہی اصل دین اور حق ہے اور بعض کے نزدیک مطلب ہے، ہر طرف سے آتے تھے جس طرح شیطان نے کہا میں ان کے آگے، پیچھے سے، ان کے دائیں بائیں سے ہر طرف سے ان کے پاس آؤں گا اور انہیں گمراہ کروں گا (ثُمَّ لَاٰتِيَنَّهُمْ مِّنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ اَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَاۗىِٕلِهِمْ ۭ وَلَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِيْنَ) 7۔ الاعراف;17)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(کمزور گروہ دوسرے بڑے گروہ سے) کہے گا کہ تم ہی ہمارے پاس دائیں جانب سے (بڑی شد و مد سے) آیا کرتے تھے (اور ہمیں کفر پر آمادہ کرتے تھے)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ کہیں گے: بے شک تم ہی تو ہمارے پاس دائیں طرف سے (یعنی اپنے حق پر ہونے کی قَسمیں کھاتے ہوئے) آیا کرتے تھے،