اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيْمِ
Except
إِلَّا
مگر
who
مَنْ
اس کو جو ہے،
he
هُوَ
وہ
(is) to burn
صَالِ
داخل ہونے والا
(in) the Hellfire
ٱلْجَحِيمِ
جہنم میں
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
English Sahih:
Except he who is to [enter and] burn in the Hellfire.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے
احمد علی Ahmed Ali
مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے (١)
١٦٣۔١ یعنی تم اور تمہارے معبودان باطلہ کسی کو گمراہ کرنے پر قادر نہیں ہیں، سوائے ان کے جو اللہ کے علم میں پہلے ہی جہنمی ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ کفر و شرک پر مصر ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
سوائے اس کے جو دوزخ کی بھڑکتی آگ کو تاپنے والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہے،