Skip to main content

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰۤٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمْ شٰهِدُوْنَ

Or
أَمْ
یا
did We create
خَلَقْنَا
بنایا ہم نے
the Angels
ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
females
إِنَٰثًا
عورتیں
while they
وَهُمْ
اور وہ
(were) witnesses?
شَٰهِدُونَ
گواہ ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

English Sahih:

Or did We create the angels as females while they were witnesses?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے

احمد علی Ahmed Ali

کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ دیکھ رہے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا (١)۔

١٥٠۔١ یعنی فرشتوں کو جو یہ اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے ہیں تو کیا جب ہم نے فرشتے پیدا کئے تھے، یہ اس وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے فرشتوں کو عورتوں والی خصوصیات کا مشاہدہ کیا تھا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا ہم نے فرشتوں کو عورت پیدا کیا اور وہ دیکھ رہے تھے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنا کر پیدا کیا تو وہ اس وقت (موقع پر) حاضر تھے،