فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
English Sahih:
And they believed, so We gave them enjoyment [of life] for a time.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا
احمد علی Ahmed Ali
پس وہ لوگ ایمان لائے پھر ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پس وہ ایمان لائے (١) اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش و عشرت دی۔
١٤٨۔١ ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان (فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَآ اِيْمَانُهَآ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ ۭ لَمَّآ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنٰھُمْ اِلٰى حِيْنٍ) 10۔یونس;98) میں گزر چکا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پس وه ایمان ﻻئے، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس وہ ایمان لائے تو ہم نے انہیں ایک مدت تک (زندگی سے) لطف اندوز ہونے دیا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک مدّت تک انہیں آرام بھی دیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو (آثارِ عذاب کو دیکھ کر) وہ لوگ ایمان لائے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ پہنچایا،