وَبِالَّيْلِۗ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟
English Sahih:
And at night. Then will you not use reason?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں
احمد علی Ahmed Ali
اور رات میں بھی پس کیا تم عقل نہیں رکھتے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ (١)۔
١٣٨۔١ یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے ان کو کہا جارہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سے گزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبودار۔ کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ رسولوں کے جھٹلانے کی وجہ سے ان کا یہ بد انجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور شام کو بھی کیا پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی تم عقل نہیں رکھتے،