اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ اٰبَاۤٮِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"
English Sahih:
Allah, your Lord and the Lord of your first forefathers?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا
احمد علی Ahmed Ali
الله کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا رب ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اللہ جو تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے (١)
١٢٦۔١ یعنی اس کی عبادت پرستش کرتے ہو، اس کے نام کی نذر نیاز دیتے اور اس کو حاجت روا سمجھتے ہو، جو پتھر کی مورتی ہے اور جو ہرچیز کا خالق اور اگلوں پچھلوں سب کا رب ہے، اس کو تم نے فراموش کر رکھا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے والے آباء و اجداد کا بھی پروردگار ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(یعنی) اﷲ جو تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے،