Skip to main content

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَهٰرُوْنَۚ

And verily
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
We conferred Favor
مَنَنَّا
ہم نے احسان کیا
upon
عَلَىٰ
پر
Musa
مُوسَىٰ
موسیٰ
and Harun
وَهَٰرُونَ
اور ہارون پر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

English Sahih:

And We did certainly confer favor upon Moses and Aaron.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا

احمد علی Ahmed Ali

اور البتہ ہم نےموسیٰ اور ہارون پراحسان کیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر بڑا احسان کیا (١)۔

١١٤۔١ یعنی انہیں نبوت و رسالت اور دیگر انعامات سے نوازا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بے شک ہم نے موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر (بھی) احسان کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام اور ہارون علیھ السّلامپر بھی احسان کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) پر بھی احسان کئے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

حضرت موسیٰ پر انعامات الٰہی۔
اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ اور ہارون پر اپنی نعمتیں جتا رہا ہے کہ انہیں نبوت دی انہیں مع ان کی قوم کے فرعون جیسے طاقتور دشمن سے نجات دی جس نے انہیں بےطرح پست و ذلیل کر رکھا تھا ان کے بچوں کو کاٹ دیتا تھا ان کی لڑکیوں کو رہنے دیتا تھا ان سے ذلیل مزدوریاں کراتا تھا اور بےحیثیت بنا رکھا تھا۔ ایسے بدترین دشمن کو ان کے دیکھتے ہلاک کیا، انہیں اس پر غالب کردیا ان کی زمین و زر کے یہ مالک بن گئے۔ پھر حضرت موسیٰ کو واضح جلی روشن اور بین کتاب عنایت فرمائی جو حق و باطل میں فرق و فیصلہ کرنے والی اور نور و ہدایت والی تھی، ان کے اقوال و افعال میں انہیں استقامت عطا فرمائی اور ان کے بعد والوں میں بھی ان کا ذکر خیر اور ثناء و صفت باقی رکھی کہ ہر زبان ان پر سلام ہی پڑھتی ہے۔ ہم نیک کاروں کو یہی اور ایسے ہی بدلے دیتے ہیں۔ وہ ہمارے مومن بندے تھے۔