فَسَاهَمَ
تو قرعہ ڈالا
فَكَانَ
پھر وہ ہوگئے
مِنَ
میں سے
ٱلْمُدْحَضِينَ
پھسلائے جانے والوں/ مغلوب ہونے والوں
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی
فَٱلْتَقَمَهُ
تو لقمہ بنالیا اس کا
ٱلْحُوتُ
مچھلی نے
وَهُوَ
اور وہ
مُلِيمٌ
ملامت کرنے والے تھے (خود کو)
آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا
فَلَوْلَآ
پھر اگر نہ ہوتا ایسا
أَنَّهُۥ
بیشک
كَانَ
وہ ہوگئے
مِنَ
میں سے
ٱلْمُسَبِّحِينَ
تسبیح کرنے والوں
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو
لَلَبِثَ
البتہ وہ ٹھہرے رہتے
فِى
میں (مچھلی کے)
بَطْنِهِۦٓ
اس کے پیٹ
إِلَىٰ
تک
يَوْمِ
اس دن
يُبْعَثُونَ
جب سب اٹھائے جائیں گے
روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا
فَنَبَذْنَٰهُ
تو ہم نے پھینک دیا اس کو
بِٱلْعَرَآءِ
چٹیل زمین پر
وَهُوَ
اور وہ
سَقِيمٌ
بیمار تھے/کمزور تھے/ناتواں تھے/علیل تھے/مضمحل تھے
آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا
وَأَنۢبَتْنَا
اور اگائی ہم نے
عَلَيْهِ
اس پر
شَجَرَةً
ایک بیل/ ایک درخت
مِّن
میں سے
يَقْطِينٍ
کدو کی/بیل دار/ بیل
اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا
وَأَرْسَلْنَٰهُ
اور بھیجا ہم نے اس کو
إِلَىٰ
طرف
مِا۟ئَةِ
سو
أَلْفٍ
ہزار کے (ایک لاکھ)
أَوْ
یا
يَزِيدُونَ
زیادہ
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا
فَـَٔامَنُوا۟
تو وہ ایمان لے آئے
فَمَتَّعْنَٰهُمْ
تو ہم نے فائدہ دیا ان کو
إِلَىٰ
تک
حِينٍ
ایک وقت
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
فَٱسْتَفْتِهِمْ
پس پوچھو ان سے
أَلِرَبِّكَ
کیا تیرے رب کے لئے
ٱلْبَنَاتُ
بیٹیاں ہیں
وَلَهُمُ
اور ان کے لئے ہیں
ٱلْبَنُونَ
بیٹے
پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
أَمْ
یا
خَلَقْنَا
بنایا ہم نے
ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
إِنَٰثًا
عورتیں
وَهُمْ
اور وہ
شَٰهِدُونَ
گواہ ہیں
کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟