Skip to main content

لَّذِىْ جَعَلَ لَـكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْـتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ

The One Who
ٱلَّذِى
جس نے
made
جَعَلَ
بنائی
for you
لَكُم
تمہارے لئے
from
مِّنَ
سے
the tree
ٱلشَّجَرِ
درخت
[the] green
ٱلْأَخْضَرِ
سبز
fire
نَارًا
آگ
and behold!
فَإِذَآ
تو تب/ دفعتاً
You
أَنتُم
تم
from it
مِّنْهُ
اس سے
ignite
تُوقِدُونَ
تم جلاتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو

English Sahih:

[It is] He who made for you from the green tree, fire, and then from it you ignite.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں ا ٓ گ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

وہ جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی کہ تم جھٹ پٹ اس سے آگ سلگا لیتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو (١)۔

٨٠۔١ کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں مرخ اور عفار۔ ان کی دو لکڑیاں آپس میں رگڑی جائیں تو آگ پیدا ہوتی ہے، سبز درخت سے آگ پیدا کرنے کے حوالے سے اس طرف اشارہ مقصود ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(خدا) جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کی ہے اس سے (اور) آگ سلگاتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس نے تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ پیدا کردی ہے تو تم اس سے ساری آگ روشن کرتے رہے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کی پھر اب تم اسی سے آگ سلگاتے ہو،