اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو
English Sahih:
Indeed you, [O Muhammad], are from among the messengers,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک تم
احمد علی Ahmed Ali
بے شک آپ رسولوں میں سے ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کہ بیشک آپ پیغمبروں میں سے ہیں (١)
٣۔١ مشرکین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت میں شک کرتے تھے، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا انکار کرتے اور کہتے تھے (وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا ۭ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًۢا بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ ۙ وَمَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ 43ۧ) 13۔ الرعد;43) ' تو تو پیغمبر ہی نہیں ' اللہ نے ان کے جواب میں قرآن حکیم کی قسم کھا کر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیغمبروں میں سے ہیں۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم شرف و فضل و اظہار ہے۔ اللہ تعالٰی نے کسی رسول کی رسالت کے لئے قسم نہیں کھائی یہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیازات اور خصائص میں سے ہے کہ اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے اثبات کے لئے قسم کھائی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یقیناً آپ(ص) (خدا کے) رسولوں میں سے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آپ مرسلین میں سے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک آپ ضرور رسولوں میں سے ہیں،