اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے
English Sahih:
It was not but one shout, and immediately they were extinguished.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے،
احمد علی Ahmed Ali
صرف ایک ہی چیخ تھی کہ جس سے وہ بجھ کر رہ گئے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
وہ تو صرف ایک زور کی چیخ تھی کہ یکایک وہ سب کے سب بجھ بھجا گئے (١)
٢٩۔١ کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے ایک چیخ ماری، جس سے سب جسموں سے روحیں نکل گئیں اور وہ بجھی آگ کی طرح ہوئے۔ گویا زندگی، شعلہ فروزاں ہے اور موت، اس کا بجھ کر راکھ کا ڈھیر ہو جانا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
وه تو صرف ایک زور کی چیﺦ تھی کہ یکایک وه سب کے سب بجھ بجھا گئے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ (سزا) تو صرف ایک مہیب آواز (چنگھاڑ) تھی جس سے وہ ایک دم بجھ کر رہ گئے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی جس کے بعد سب کا شعلہ حیات سرد پڑگیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(ان کا عذاب) ایک سخت چنگھاڑ کے سوا اور کچھ نہ تھا، بس وہ اُسی دم (مر کر کوئلے کی طرح) بُجھ گئے،