Skip to main content
وَأَنِ
اور یہ کہ
ٱعْبُدُونِىۚ
عبادت کرو میری
هَٰذَا
یہ
صِرَٰطٌ
راستہ ہے
مُّسْتَقِيمٌ
سیدھا

اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
أَضَلَّ
اس نے گمراہ کردیا
مِنكُمْ
تم میں سے
جِبِلًّا
مخلوق کو
كَثِيرًاۖ
بہت سی
أَفَلَمْ
کیا پھر نہیں
تَكُونُوا۟
تھے تم
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لیتے

مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟

تفسير
هَٰذِهِۦ
یہ ہے
جَهَنَّمُ
وہ جہنم
ٱلَّتِى
وہ جو
كُنتُمْ
تھے تم
تُوعَدُونَ
تم وعدہ کیے جاتے

یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا

تفسير
ٱصْلَوْهَا
داخل ہوجاؤ اس میں
ٱلْيَوْمَ
آج کے دن
بِمَا
بوجہ اس کے
كُنتُمْ
جو تھے تم
تَكْفُرُونَ
تم کفر کرتے

جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو

تفسير
ٱلْيَوْمَ
آج
نَخْتِمُ
ہم مہر لگادیں گے
عَلَىٰٓ
پر
أَفْوَٰهِهِمْ
ان کے مونہوں
وَتُكَلِّمُنَآ
اور کلام کریں گے ہم سے
أَيْدِيهِمْ
ان کے ہاتھ
وَتَشْهَدُ
اور گواہی دیں گے
أَرْجُلُهُم
ان کے پاؤں
بِمَا
بوجہ اس کے
كَانُوا۟
جو تھے وہ
يَكْسِبُونَ
وہ کمائی کرتے

آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں

تفسير
وَلَوْ
اور اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَطَمَسْنَا
نا پید کردیں
عَلَىٰٓ
اوپر
أَعْيُنِهِمْ
ان کی آنکھوں کے
فَٱسْتَبَقُوا۟
پس وہ دوڑیں
ٱلصِّرَٰطَ
راستے کو
فَأَنَّىٰ
تو کہاں سے
يُبْصِرُونَ
وہ دیکھ سکیں گے

ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟

تفسير
وَلَوْ
اور اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَمَسَخْنَٰهُمْ
البتہ مسخ کردیں ہم ان کو
عَلَىٰ
پر
مَكَانَتِهِمْ
ان کی جگہوں
فَمَا
تو نہ وہ
ٱسْتَطَٰعُوا۟
استطاعت رکھتے ہوں گے
مُضِيًّا
گزرنے کی/ چلنے کی
وَلَا
اور نہ
يَرْجِعُونَ
وہ پلٹ سکیں گے

ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں

تفسير
وَمَن
اور جس کسی کو بھی
نُّعَمِّرْهُ
ہم عمر دیتے ہیں
نُنَكِّسْهُ
ہم الٹا کردیتے ہیں اس کو
فِى
میں
ٱلْخَلْقِۖ
ساخت
أَفَلَا
کیا بھلا نہیں
يَعْقِلُونَ
وہ عقل رکھتے

جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟

تفسير
وَمَا
اور نہیں
عَلَّمْنَٰهُ
سکھایا ہم نے اس کو
ٱلشِّعْرَ
شعر (شاعری)
وَمَا
اور نہیں
يَنۢبَغِى
زیب دیتا/ نہیں مناسب
لَهُۥٓۚ
اس کو/ اس کے لئے
إِنْ
نہیں
هُوَ
ہے وہ
إِلَّا
مگر
ذِكْرٌ
ایک نصیحت
وَقُرْءَانٌ
قرآن
مُّبِينٌ
اور روشن

ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب

تفسير
لِّيُنذِرَ
تاکہ وہ خبردار کرے
مَن
اس کو
كَانَ
جو ہے
حَيًّا
زندہ
وَيَحِقَّ
اور ثابت ہوجائے
ٱلْقَوْلُ
بات
عَلَى
پر
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں

تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائے

تفسير