Skip to main content

لِّيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِۗ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ

That He may reward
لِّيَجْزِىَ
تاکہ جزا دے
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو
believe
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
and do
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
righteous deeds
ٱلصَّٰلِحَٰتِۚ
اچھے
Those -
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی لوگ
for them
لَهُم
ان کے لیے
(will be) forgiveness
مَّغْفِرَةٌ
بخشش ہے
and a provision
وَرِزْقٌ
اور رزق
noble
كَرِيمٌ
عزت والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم

English Sahih:

That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ الله ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے انہیں کے لیے بخشش اور عزت والا رزق ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ وہ ایمان والوں اور نیکوں کاروں کو بھلا بدلہ عطا فرمائے یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

٤۔۱یہ وقوع قیامت کی علت ہے یعنی اس لیے برپا ہوگی اور تمام انسانوں کو اللہ تعالٰی اس لیے دوبارہ زندہ فرمائے گا کہ وہ نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا عطا فرمائے کیونکہ جزا کے لیے ہی اس نے یہ دن رکھا ہے اگر یہ یوم جزا نہ ہو تو پھر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نیک و بد دونوں یکساں ہیں اور یہ بات عدل وانصاف کے قطعا منافی اور بندوں بالخصوص نیکوں پر ظلم ہوگا ( وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّـلْعَبِيْدِ) 41۔فصلت;46)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ وه ایمان والوں اور نیکوکاروں کو بھلائی عطا فرمائے، یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اور قیامت اس لئے آئے گی) تاکہ خدا ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہی وہ (خوش قسمت) لوگ ہیں جن کیلئے بخشش اور باعزت رزق ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ وہ ایمان لانے والے اور نیک اعمال انجام دینے والوں کو جزا دے کہ ان کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ اﷲ ان لوگوں کو پورا بدلہ عطا فرمائے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بخشِش اور بزرگی والا (اخروی) رِزق ہے،