Skip to main content

لِّيَسْئَلَ الصّٰدِقِيْنَ عَنْ صِدْقِهِمْۚ وَاَعَدَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا اَ لِيْمًا

That He may ask
لِّيَسْـَٔلَ
تاکہ وہ سوال کرے
the truthful
ٱلصَّٰدِقِينَ
سچوں سے
about
عَن
بارے میں
their truth
صِدْقِهِمْۚ
ان کے سچ کے
And He has prepared
وَأَعَدَّ
اور اس نے تیار کیا
for the disbelievers
لِلْكَٰفِرِينَ
کافروں کے لیے
a punishment
عَذَابًا
عذاب
painful
أَلِيمًا
دردناک

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تاکہ سچے لوگوں سے (ان کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور کافروں کے لیے تو اس نے درد ناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے

English Sahih:

That He may question the truthful about their truth. And He has prepared for the disbelievers a painful punishment.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تاکہ سچے لوگوں سے (ان کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور کافروں کے لیے تو اس نے درد ناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تاکہ سچوں سے ان کے سچ کا سوال کرے اور اس نے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ سچوں سے ان کے سچ کا حال دریافت کرے اور کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ اللہ تعالٰی سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے، (١) اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں۔

٨۔١ یہ لام کئ ہے یعنی یہ عہد اس لئے لیا تھا تاکہ اللہ سچے نبیوں سے پوچھے کہ انہوں نے اللہ کا پیغام اپنی قوموں تک پہنچایا تھا یا دوسرا مطلب یہ ہے کہ انبیاء سے پوچھے کہ تمہاری قوموں نے تمہاری دعوت کا جواب کس طرح دیا؟ مثبت انداز میں یا منفی طریقے سے، اس میں داعیان حق کے لئے بھی تنبیہ ہے کہ وہ دعوت حق کا فریضہ پوری تن دہی اور اخلاص سے ادا کریں تاکہ بارگاہ الٰہی میں سرخرو ہو سکیں، اور ان لوگوں کے لئے بھی وعید ہے جن کو حق کی دعوت پہنچائی جائے کہ اگر وہ اسے قبول نہیں کریں گے تو عند اللہ مجرم اور مستوجب سزا ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ سچ کہنے والوں سے اُن کی سچائی کے بارے میں دریافت کرے اور اس نے کافروں کے لئے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تاکہ وہ (پروردگار) ان سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے متعلق سوال کرے اور اس نے کافروں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ صادقین سے ان کی صداقت تبلیغ کے بارے میں سوال کیا جائے اور خدا نے کافروں کے لئے بڑا دردناک عذاب مہیاّ کر رکھا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ (اللہ) سچوں سے اُن کے سچ کے بارے میں دریافت فرمائے، اور اس نے کافروں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے،