Skip to main content

وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلٰى فِىْ بُيُوْتِكُنَّ مِنْ اٰيٰتِ اللّٰهِ وَالْحِكْمَةِۗ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِيْفًا خَبِيْرًا

And remember
وَٱذْكُرْنَ
اور ذکر کرو۔ یاد کرو۔ بیان کرو
what
مَا
جو
is recited
يُتْلَىٰ
پڑھا جاتا ہے
in
فِى
میں
your houses
بُيُوتِكُنَّ
تمہارے گھروں (میں)
of
مِنْ
سے
(the) Verses
ءَايَٰتِ
آیات میں (سے)
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
and the wisdom
وَٱلْحِكْمَةِۚ
اور حکمت میں سے
Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
is
كَانَ
ہے
All-Subtle
لَطِيفًا
لطیف
All-Aware
خَبِيرًا
باخبر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے

English Sahih:

And remember what is recited in your houses of the verses of Allah and wisdom. Indeed, Allah is ever Subtle and Aware.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یاد کرو جو تمہارے گھروں میں پڑھی جاتی ہیں اللہ کی آیتیں اور حکمت بیشک اللہ ہر باریکی جانتا خبردار ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور تمہارے گھروں میں جو الله کی آیتیں اور حکمت کی باتیں پڑھی جاتیں ہیں انہیں یاد رکھو بیشک الله رازدان خبردار ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تمہارے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں اور رسول کی جو احادیث پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو (١) یقیناً اللہ تعالٰی لطف کرنے والا خبردار ہے۔

٣٤۔١ یعنی ان پر عمل کرو حکمت سے مراد احادیث ہیں۔ اس سے استدلال کرتے ہوئے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ حدیث بھی قرآن کی طرح ثواب کی نیت سے پڑھی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ آیت بھی ازواج مطہرات کے اہل بیت ہونے پر دلالت کرتی ہے، اس لئے کہ وحی کا نزول، جس کا ذکر اس آیت میں ہے، ازواج مطہرات کے گھروں میں ہی ہوتا تھا، بالخصوص حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی کے گھر میں۔ جیسا کہ احادیث میں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تمہارے گھروں میں جو خدا کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور حکمت (کی باتیں سنائی جاتی ہیں) ان کو یاد رکھو۔ بےشک خدا باریک بیں اور باخبر ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تمہارے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں اور رسول کی احادیﺚ پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ لطف کرنے واﻻ خبردار ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اللہ کی جو آیتیں اور حکمت کی جو باتیں تمہارے گھروں میں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ان کو یاد رکھو بے شک اللہ بڑا باریک بین (اور) بڑا باخبر ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ازواج پیغمبر تمہارے گھروں میں جن آیات الٰہی اور حکمت کی باتوں کی تلاوت کی جاتی ہے انہیں یاد رکھنا کہ خدا بڑا باریک بین اور ہر شے کی خبر رکھنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کی آیتوں کو اور (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) سنت و حکمت کو جن کی تمہارے گھروں میں تلاوت کی جاتی ہے یاد رکھا کرو، بیشک اللہ (اپنے اولیاء کے لئے) صاحبِ لُطف (اور ساری مخلوق کے لئے) خبردار ہے،