Skip to main content

قُلْ يَتَوَفّٰٮكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِىْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ

Say
قُلْ
کہہ دیجیے
"Will take your soul
يَتَوَفَّىٰكُم
قبضے میں لے لے گا تم کو۔ فوت کرلے گا تم کو
(the) Angel
مَّلَكُ
فرشتہ
(of) the death
ٱلْمَوْتِ
موت کا
the one who
ٱلَّذِى
وہ جو
has been put in charge
وُكِّلَ
مقرر کیا گیا
of you
بِكُمْ
تمہارے ساتھ
Then
ثُمَّ
پھر
to
إِلَىٰ
طرف
your Lord
رَبِّكُمْ
اپنے رب کی
you will be returned"
تُرْجَعُونَ
تم لوٹائے جاؤ گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِن سے کہو "موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تم کو پورا کا پورا اپنے قبضے میں لے لے گا اور پھر تم اپنے رب کی طرف پلٹا لائے جاؤ گے"

English Sahih:

Say, "The angel of death who has been entrusted with you will take you. Then to your Lord you will be returned."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِن سے کہو "موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تم کو پورا کا پورا اپنے قبضے میں لے لے گا اور پھر تم اپنے رب کی طرف پلٹا لائے جاؤ گے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ تمہیں وفات دیتا ہے موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے پھر اپنے رب کی طرف واپس جاؤ گے

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دو تمہاری جان موت کا وہ فرشتہ قبض کرے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے پھر تم اپنے رب کے پاس لوٹائے جاؤ گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہہ دیجئے! کہ تمہیں موت کا فرشتہ فوت کرے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے (١) پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

١١۔١ یعنی اس کی ڈیوٹی ہی یہ ہے کہ جب تمہاری موت کا وقت آجائے تو وہ آکر روح قبض کر لے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہہ دیجئے! کہ تمہیں موت کا فرشتہ فوت کرے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ کہہ دیجئے! کہ موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے وہ تمہیں پورا پورا اپنے قبضے میں لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤگے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ کہہ دیجئے کہ تم کو وہ ملک الموت زندگی کی آخری منزل تک پہنچائے گا جو تم پر تعینات کیا گیا ہے اس کے بعد تم سب پروردگار کی بارگاہ میں پیش کئے جاؤ گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روح قبض کرتا ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے،