Skip to main content

وَاقْصِدْ فِىْ مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَۗ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيْرِ

And be moderate
وَٱقْصِدْ
اور میانہ روی اختیار کرو
in
فِى
میں
your pace
مَشْيِكَ
اپنی چال
and lower
وَٱغْضُضْ
اور پست رکھو
[of]
مِن
میں سے
your voice
صَوْتِكَۚ
اپنی آواز
Indeed
إِنَّ
بیشک
(the) harshest
أَنكَرَ
سب سے زیادہ ناپسندیدہ
(of all) sounds
ٱلْأَصْوَٰتِ
آوازوں میں سے
(is) surely (the) voice
لَصَوْتُ
البتہ آواز
(of) the donkeys"
ٱلْحَمِيرِ
گدھے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بُری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے

English Sahih:

And be moderate in your pace and lower your voice; indeed, the most disagreeable of sounds is the voice of donkeys."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بُری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میانہ چال چل اور اپنی آواز کچھ پست کر بیشک سب آوازوں میں بری آواز، آواز گدھے کی

احمد علی Ahmed Ali

اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست کر بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر (١) اور اپنی آواز پست کر (٢) یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے۔

١٩۔١ یعنی چال اتنی سست نہ ہو جیسے کوئی بیمار ہو اور نہ اتنی تیز ہو کہ شرف و وقار کے خلاف ہو۔ اسی کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا (يَمْشُوْنَ عَلَي الْاَرْضِ هَوْنًا) 25۔ الفرقان;63) اللہ کے بندے زمین پر وقار اور سکونت کے ساتھ چلتے ہیں۔
١٩۔٢ یعنی چیخ یا چلا کر بات نہ کر، اس لئے کہ زیادہ اونچی آواز سے بات کرنا پسندیدہ ہوتا تو گدھے کی آواز سب سے اچھی سمجھی جاتی لیکن ایسا نہیں، بلکہ گدھے کی آواز سب سے بدتر اور بری ہے۔ اس لئے حدیث میں آتا ہے کہ ' گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو (بخاری، کتاب بدء الخلق اور مسلم وغیرہ)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر، اور اپنی آواز پست کر یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اپنی رفتار (چال) میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ۔ بے شک سب آوازوں میں سے زیادہ ناگوار آواز گدھوں کی ہوتی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اپنی رفتار میں میانہ روی سے کام لینا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا کہ سب سے بدتر آواز گدھے کی آواز ہوتی ہے (جو بلاسبب بھونڈے انداز سے چیختا رہتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر، اور اپنی آواز کو کچھ پست رکھا کر، بیشک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے،