Skip to main content

بَلِ اتَّبَعَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَاۤءَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍۚ فَمَنْ يَّهْدِىْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُ  ۗ وَمَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ

Nay
بَلِ
بلکہ
follow
ٱتَّبَعَ
پیروی کی
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں نے
do wrong
ظَلَمُوٓا۟
جنہوں نے ظلم کیا
their desires
أَهْوَآءَهُم
اپنی خواہشات کی
without
بِغَيْرِ
بغیر
knowledge
عِلْمٍۖ
علم کے
Then who
فَمَن
تو کون
(can) guide
يَهْدِى
ہدایت دے سکتا ہے
(one) whom
مَنْ
جس کو
Allah has let go astray?
أَضَلَّ
گمراہ کردے
Allah has let go astray?
ٱللَّهُۖ
اللہ
And not
وَمَا
اور نہیں
for them
لَهُم
ان کے لیے
any
مِّن
میں سے
helpers
نَّٰصِرِينَ
مددگاروں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں اب کون اُس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ایسے لوگوں کا تو کوئی مدد گار نہیں ہو سکتا

English Sahih:

But those who wrong follow their [own] desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has sent astray? And for them there are no helpers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں اب کون اُس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ایسے لوگوں کا تو کوئی مدد گار نہیں ہو سکتا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بلکہ ظالم اپنی خواہشوں کے پیچھے ہولیے بے جانے تو اسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور ان کا کوئی مددگار نہیں

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ یہ بے انصاف بے سمجھے اپنی خوہشوں پر چلتے ہیں پھر کون ہدایت کر سکتا ہے جسے الله نے گمراہ کر دیا اور ان کا کوئی بھی مددگار نہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ظالم تو بغیر علم کے (١) خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راہ دکھائے جسے اللہ تعالٰی راہ سے ہٹا دے (٢) ان کا ایک بھی مددگار نہیں (٣)۔

٢٩۔١ یعنی اس حقیقت کا انہیں خیال ہی نہیں ہے کہ وہ علم سے بےبہرہ اور ضلالت کا شکار ہیں اور اسی بےعلمی اور گمراہی کی وجہ سے وہ اپنی عقل کو کام میں لانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اپنی نفسانی خواہشات اور آرائے فاسدہ کے پیروکار ہیں۔
٢٩۔٢ کیونکہ اللہ کی طرف سے ہدایت اسے ہی نصیب ہوتی ہے جس کے اندر ہدایت کی طلب اور آرزو ہوتی ہے، جو اس طلب صادق سے محروم ہوتے ہیں، انہیں گمراہی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
٢٩۔٣ یعنی ان گمراہوں کا کوئی مددگار نہیں جو انہیں ہدایت سے بہرہ ور کر دے یا ان سے عذاب پھیر دے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ﻇالم تو بغیر علم کے خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راه دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راه سے ہٹا دے، ان کا ایک بھی مددگار نہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بلکہ ظالم لوگ سمجھے بوجھے بھی اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں۔ جسے اللہ (اس کی نافرمانی کی وجہ سے) گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی ناصر و مددگار نہیں ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

حقیقت یہ ہے کہ ظالموں نے بغیر جانے بوجھے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے تو جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے اور ان کا تو کوئی ناصر و مددگار بھی نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بلکہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہے وہ بغیر علم (و ہدایت) کے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں، پس اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اﷲ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہو اور ان لوگوں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے،