Skip to main content

بَلٰى مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ

Nay
بَلَىٰ
کیوں نہیں
whoever
مَنْ
جس نے
fulfills
أَوْفَىٰ
پورا کیا
his covenant
بِعَهْدِهِۦ
اپنے عہد کو
and fears (Allah)
وَٱتَّقَىٰ
اور تقوی کیا
then indeed
فَإِنَّ
تو بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
loves
يُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
those who fear (Him)
ٱلْمُتَّقِينَ
تقوی کرنے والوں سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا، کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں

English Sahih:

But yes, whoever fulfills his commitment and fears Allah – then indeed, Allah loves those who fear Him.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا، کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا عہد پورا کیا اور پرہیزگاری کی اور بیشک پرہیزگار اللہ کو خوش آتے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

گناہ کیوں نہ ہوگا جس شخص نے اپنا عہد پورا کیا اور الله سے ڈرا تو بے شک پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیوں نہیں (مواخذہ ہوگا) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے تو اللہ تعالٰی بھی ایسے پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے (١)۔

٧٦۔١ قرار پورا کرے کا مطلب وہ عہد پورا کرے جو اہل کتاب سے یا ہر نبی کے واسطے سے ان کی امتوں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا ہے اور پرہیزگاری کرے یعنی اللہ تعالٰی کے محارم سے بچے اور ان باتوں پر عمل کرے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائیں۔ ایسے لوگ یقینا مواخذہ الٰہی سے نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ محبوب باری تعالٰی ہونگے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیوں نہیں (مواخذہ ہوگا) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے، تو اللہ تعالیٰ بھی ایسے پرہیز گاروں سے محبت کرتاہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہاں جو شخص اپنے عہد و پیمان کو پورا کرے اور پرہیزگاری اختیار کرے تو بے شک خدا پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بیشک جو اپنے عہد کو پورا کرے گا اور خورِ خدا پیدا کرے گا تو خدا متقّین کو دوست رکھتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہاں جو اپنا وعدہ پورا کرے اور تقویٰ اختیار کرے (اس پر واقعی کوئی مؤاخذہ نہیں) سو بیشک اﷲ پرہیز گاروں سے محبت فرماتا ہے،