Skip to main content

اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيْطٰنُ يُخَوِّفُ اَوْلِيَاۤءَهٗۖ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ

(It is) only
إِنَّمَا
بیشک
that
ذَٰلِكُمُ
یہ
the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان ہے
frightens (you)
يُخَوِّفُ
جو ڈراتا ہے
(of) his allies
أَوْلِيَآءَهُۥ
اپنے دوستوں کو
So (do) not
فَلَا
تو نہ
fear them
تَخَافُوهُمْ
تم ڈرو ان سے
but fear Me
وَخَافُونِ
اور ڈرو مجھ سے
if
إِن
اگر
you are
كُنتُم
ہو تم
believers
مُّؤْمِنِينَ
مومن۔ ایمان لانے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب تمہیں معلوم ہو گیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا، مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو

English Sahih:

That is only Satan who frightens [you] of his supporters. So fear them not, but fear Me, if you are [indeed] believers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب تمہیں معلوم ہو گیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا، مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

سویہ شیطان ہے کہ اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے پس تم ان سے مت ڈرو اورمجھ سے ڈرو اگر تم ایمان دار ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ خبر دینے والا شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے (١) تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو اگر تم مومن ہو (٢)

١٧٥۔١ یعنی تمہیں اس وسوسے اور وہم میں ڈالتا ہے کہ وہ بڑے مضبوط اور طاقتور ہیں۔
١٧٥۔٢ یعنی جب وہ تمہیں اس وہم میں مبتلا کرے تو تم صرف مجھ پر ہی بھروسہ رکھو اور میری ہی طرف رجوع کرو میں تمہیں کافی ہو جاؤں گا اور تمہارا ناصر ہوں گا، جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (اَلَيْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗ ۭ) 39۔ الزمر;36) کیا اللہ اپنے بندے کو کافی نہیں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ خبر دینے واﻻ صرف شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو، اگر تم مومن ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

دراصل یہ تمہارا شیطان تھا جو تمہیں اپنے حوالی موالی (دوستوں) سے ڈراتا ہے۔ اور تم ان سے نہ ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو۔ اگر سچے مؤمن ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ شیطان صرف اپنے چاہنے والوں کو ڈراتا ہے لہذا تم ان سے نہ ڈرو اور اگر مومن ہو تو مجھ سے ڈرو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک یہ (مخبر) شیطان ہی ہے جو (تمہیں) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے، پس ان سے مت ڈرا کرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو اگر تم مومن ہو،