Skip to main content

وَلِيُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَمْحَقَ الْكٰفِرِيْنَ

And so that may purify
وَلِيُمَحِّصَ
اور تاکہ خالص کرلے
Allah
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو
believe
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
and destroy
وَيَمْحَقَ
اور مٹا دے
the disbelievers
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور وہ اس آزمائش کے ذریعہ سے مومنوں کو الگ چھانٹ کر کافروں کی سرکوبی کر دینا چاہتا تھا

English Sahih:

And that Allah may purify the believers [through trials] and destroy the disbelievers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور وہ اس آزمائش کے ذریعہ سے مومنوں کو الگ چھانٹ کر کافروں کی سرکوبی کر دینا چاہتا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کا نکھار کردے اور کافروں کو مٹادے

احمد علی Ahmed Ali

اور تاکہ الله ایمان والوں کو پاک کردے اور کافروں کو مٹا دے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(یہ بھی وجہ تھی) کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو بالکل الگ کردے اور کافروں کو مٹا دے۔

١٤١۔١ احد میں مسلمانوں کو جو عارضی شکست ان کی اپنی کوتاہی کی وجہ سے ہوئی اس میں بھی مستقبل کے لئے کئی حکمتیں پنہاں ہیں۔ جنہیں اللہ تعالٰی آگے بیان فرما رہا ہے۔ ایک یہ کہ ایمان والوں کو ظاہر کر دے (کیونکہ صبر اور استقامت ایمان کا تقاضا ہے) جنگ کی شدتوں اور مصیبتوں میں جنہوں نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا، یقینا وہ سب مومن ہیں۔ دوسری یہ کہ کچھ لوگوں کو شہادت کے مرتبہ پر فائز کر دے۔ آخری دونوں کا مطلب گناہوں سے پاکی اور خلاصی ہے (فتح الْقدیر) مرحوم مترجم نے پہلے معنی کو اختیار کیا ہے چوتھی، یہ کہ کافروں کو ہٹا دے۔ وہ اس طرح کہ وقتی فتح یابی سے ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگا اور یہی چیز ان کی تباہی و ہلاکت کا سبب بنے گی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنا دے اور کافروں کو نابود کر دے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(یہ وجہ بھی تھی) کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو بالکل الگ کر دے اور کافروں کو مٹا دے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

نیز اللہ اس (ابتلا و آزمائش) سے یہ چاہتا تھا کہ خالص اہل ایمان کو چھانٹ کر الگ کر دے اور کافروں کو رفتہ رفتہ مٹا دے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خدا صاحبان هایمان کو چھانٹ کر الگ کرنا چاہتا تھا اور کافروں کو مٹا دینا چاہتا تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ اس لئے (بھی) ہے کہ اللہ ایمان والوں کو (مزید) نکھار دے (یعنی پاک و صاف کر دے) اور کافروں کو مٹا دے،