Skip to main content

تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَـقِّۗ وَمَا اللّٰهُ يُرِيْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِيْنَ

These
تِلْكَ
یہ
(are the) Verses
ءَايَٰتُ
آیات ہیں
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
We recite them
نَتْلُوهَا
ہم پڑھ رہے ہیں ان کو
to you
عَلَيْكَ
آپ پر
in truth
بِٱلْحَقِّۗ
ساتھ حق کے
And not
وَمَا
اور نہیں
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
wants
يُرِيدُ
ارادہ رکھتا
injustice
ظُلْمًا
ظلم کا
to the worlds
لِّلْعَٰلَمِينَ
جہان والوں پر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ اللہ کے ارشادات ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سنارہے ہیں کیونکہ اللہ دنیا والوں پر ظلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

English Sahih:

These are the verses of Allah. We recite them to you, [O Muhammad], in truth; and Allah wants no injustice to the worlds [i.e., His creatures].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ اللہ کے ارشادات ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سنارہے ہیں کیونکہ اللہ دنیا والوں پر ظلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم ٹھیک ٹھیک تم پر پڑھتے ہیں، اور اللہ جہاں والوں پر ظلم نہیں چاہتا

احمد علی Ahmed Ali

یہ الله کے احکام ہیں ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سناتے ہیں اور الله مخلوقات پر ظلم نہیں کرنا چاہتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اے نبی! ہم ان حقانی آیتوں کی تلاوت آپ پر کر رہے ہیں اور اللہ تعالٰی کا ارادہ لوگوں پر ظلم کرنے کا نہیں

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو صحت کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں اور خدا اہلِ عالم پر ظلم نہیں کرنا چاہتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اے نبی! ہم ان حقانی آیتوں کی تلاوت آپ پر کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا اراده لوگوں پر ﻇلم کرنے کا نہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ آیاتِ الٰہیہ ہیں جو ہم سچائی کے ساتھ تمہیں پڑھ کر سنا رہے ہیں کیونکہ خدا جہان والوں پر ظلم کرنے کا ارادہ بھی نہیں کرتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ آیااُ الٰہی ہیں جن کی ہم حق کے ساتھ تلاوت کررہے ہیں اور اللہ عالمین کے بارے میں ہرگز ظلم نہیں چاہتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم آپ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں، اور اللہ جہان والوں پر ظلم نہیں چاہتا،