Skip to main content

يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۤءُ وَيَرْحَمُ مَنْ يَّشَاۤءُ ۚ وَاِلَيْهِ تُقْلَبُوْنَ

He punishes
يُعَذِّبُ
وہ عذاب دیتا ہے
whom
مَن
جس کو
He wills
يَشَآءُ
چاہتا ہے
and has mercy
وَيَرْحَمُ
اور رحم فرماتا ہے
(on) whom
مَن
جس پر
He wills
يَشَآءُۖ
وہ چاہتا ہے
and to Him
وَإِلَيْهِ
اور اسی کی طرف
you will be returned
تُقْلَبُونَ
تم پھیرے جاؤ گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے، اُسی کی طرف تم پھیرے جانے والے ہو

English Sahih:

He punishes whom He wills and has mercy upon whom He wills, and to Him you will be returned.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے، اُسی کی طرف تم پھیرے جانے والے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

عذاب دیتا ہے جسے چاہے اور رحم فرماتا ہے جس پر چاہے اور تمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

جسے چاہے گا عذاب دے گا اور جس پر چاہے رحم کرے گا اور اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جسے چاہے عذاب کرے جس پر چاہے رحم کرے، سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے (١)

٢١۔١ یعنی وہی اصل حاکم اور متصرف ہے، اس سے کوئی پوچھ نہیں سکتا تاہم اس کا عذاب یا رحمت، یوں ہی نہیں ہوگی بلکہ اصولوں کے مطابق ہوگی جو اس نے اس کے لئے طے کر رکھے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم کرے۔ اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جسے چاہے عذاب کرے جس پر چاہے رحم کرے، سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤگے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم فرماتا ہے اور اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے،