Skip to main content

وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۗ كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗۗ لَـهُ الْحُكْمُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ

And (do) not
وَلَا
اور نہ
invoke
تَدْعُ
تم پکارنا
with
مَعَ
ساتھ
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
god
إِلَٰهًا
الٰہ
other
ءَاخَرَۘ
کوئی دوسرا
(There is) no
لَآ
نہیں
god
إِلَٰهَ
کوئی الٰہ برحق
except
إِلَّا
مگر
Him
هُوَۚ
وہی
Every
كُلُّ
ہر
thing
شَىْءٍ
چیز
(will be) destroyed
هَالِكٌ
ہلاک ہونے والی ہے
except
إِلَّا
مگر
His Face
وَجْهَهُۥۚ
اس کی ذات
To Him
لَهُ
اسی کے لئے
(is) the Decision
ٱلْحُكْمُ
حکم
and to Him
وَإِلَيْهِ
اور اسی کی طرف
you will be returned
تُرْجَعُونَ
تم سب پلٹائے جاؤ گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے فرماں روائی اُسی کی ہے اور اُسی کی طرف تم سب پلٹائے جاؤ گے

English Sahih:

And do not invoke with Allah another deity. There is no deity except Him. Everything will be destroyed except His Face. His is the judgement, and to Him you will be returned.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے فرماں روائی اُسی کی ہے اور اُسی کی طرف تم سب پلٹائے جاؤ گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اللہ کے ساتھ دوسرے خدا کو نہ پوج اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہر چیز فانی ہے، سوا اس کی ذات کے، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے،

احمد علی Ahmed Ali

اور الله کے ساتھ اور کسی معبود کو نہ پکار اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اس کی ذات کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ پکارنا (١) بجز اللہ تعالٰی کے کوئی اور معبود نہیں، ہرچیز فنا ہونے والی ہے مگر اس کا منہ (۲) (اور ذات) اسی کے لئے فرمانروائی ہے (۳) اور تم اس کی طرف لو ٹائے جاؤ گے۔ (٤)

٨٨۔١ یعنی کسی اور کی عبادت نہ کرنا، نہ دعا کے ذریعے سے، نہ نذر نیاز کے ذریعے، نہ ہی قربانی کے ذریعے سے کہ یہ سب عبادات ہیں جو صرف ایک اللہ کے لئے خاص ہیں۔ قرآن میں ہر جگہ غیر اللہ کی عبادت کو پکارنے سے تعبیر کیا گیا ہے، جس سے مقصود اسی نکتے کی وضاحت ہے کہ غیر اللہ
کو ما فوق الا سباب طریقے سے پکارنا، ان سے استغاثہ کرنا، ان سے دعائیں اور التجائیں کرنا یہ ان کی عبادت ہی ہے جس سے انسان مشرک بن جاتا ہے۔
۸۸۔۲ وجھہ (اس کا منہ) سے مراد اللہ کی ذات ہے جو وجہ (چہرہ) سے متصف ہے۔ یعنی اللہ کے سوا ہرچیز ہلاک اور فنا ہو جانے والی ہے۔
۸۸۔۳ یعنی اسی کا فیصلہ، جو وہ چاہے، نافذ ہوتا ہے اور اسی کا حکم، جس کا وہ ارادہ کرے، چلتا ہے۔
۸۸۔٤ تاکہ وہ نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا اور بدوں کو انکی بدیوں کی سزا دے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کی ذات (پاک) کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ (اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو نہ پکاریں اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ہر شئ ہلاک ہونے والی ہے سوائے اس کے وجہ (ذات) کے اسی کی حکومت (اور فرمانروائی) ہے اور اسی کی طرف تم (سب) لوٹائے جاؤگے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو مت پکارو کہ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے . اس کی ذات کے ماسوا ہر شے ہلاک ہونے والی ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ کی طرف پلٹائے جاؤ گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کے ساتھ کسی دوسرے (خود ساختہ) معبود کو نہ پوجا کرو، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اس کی ذات کے سوا ہر چیز فانی ہے، حکم اسی کا ہے اور تم (سب) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے،