Skip to main content

اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِىْ بَيْنَهُمْ بِحُكْمِهٖۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُ ۚ

Indeed
إِنَّ
بیشک
your Lord
رَبَّكَ
رب تیرا
will judge
يَقْضِى
فیصلہ کرے گا
between them
بَيْنَهُم
ان کے درمیان
by His Judgment
بِحُكْمِهِۦۚ
اپنے حکم سے
and He
وَهُوَ
اور وہ
(is) the All-Mighty
ٱلْعَزِيزُ
زبردست ہے
the All-Knower
ٱلْعَلِيمُ
علم والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یقیناً (اِسی طرح) تیرا رب اِن لوگوں کے درمیان بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے

English Sahih:

Indeed, your Lord will judge between them by His [wise] judgement. And He is the Exalted in Might, the Knowing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یقیناً (اِسی طرح) تیرا رب اِن لوگوں کے درمیان بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک تمہارا رب ان کے آپس میں فیصلہ فرماتا ہے اپنے حکم سے اور وہی ہے عزت و الا علم والا،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک تیرا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا اور وہ غالب علم والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا (١) وہ بڑا ہی غالب اور دانا ہے۔

٧٨۔١ یعنی قیامت میں ان کے اختلافات کا فیصلہ کر کے حق کو باطل سے ممتاز کر دے گا اور اس کے مطابق جزا و سزا کا اہتمام فرمائے گا یا انہوں نے اپنی کتابوں میں جو تعریفیں کی ہیں، دنیا میں ہی ان کا پردہ چاک کر کے ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور بےشک آپ کا پروردگار اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ وہ بڑا غالب اور بڑا جاننے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ کا پروردگار ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرتا ہے اور وہ سب پر غالب بھی ہے اور سب سے باخبر بھی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک آپ کا رب ان (مومنوں اور کافروں) کے درمیان اپنے حکم (عدل) سے فیصلہ فرمائے گا، اور وہ غالب ہے بہت جاننے والا ہے،