Skip to main content

قُلْ سِيْرُوْا فِى الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِيْنَ

Say
قُلْ
کہہ دیجئے
"Travel
سِيرُوا۟
چلو پھرو
in
فِى
میں
the land
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
and see
فَٱنظُرُوا۟
پھر دیکھو
how
كَيْفَ
کس طرح
was
كَانَ
ہوا
(the) end
عَٰقِبَةُ
انجام
(of) the criminals"
ٱلْمُجْرِمِينَ
مجرموں کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہو چکا ہے

English Sahih:

Say, [O Muhammad], "Proceed [i.e., travel] through the land and observe how was the end of the criminals."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہو چکا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ زمین میں چل کر دیکھو، کیسا ہوا نجام مجرموں کا

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دے تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ گناہگاروں کا کیا انجام ہوا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہہ دیجئے کہ زمین میں چل پھر کر ذرا دیکھو تو سہی کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا (ا)

(۱) یہ ان کافروں کے قول کا جواب ہے کہ پچھلی قوموں کو دیکھو کہ کیا ان پر اللہ کا عذاب نہیں آیا؟ جو پیغمبروں کی صداقت کی دلیل ہے۔ اسی طرح قیامت اور اس زندگی کے بارے میں بھی ہمارے رسول جو کہتے ہیں، یقینا سچ ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیا ہوا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہہ دیجئے کہ زمین میں چل پھر کر ذرا دیکھو تو سہی کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ کہئے کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہوا؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ روئے زمین میں سیر کرو اور پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم زمین میں سیر و سیاحت کرو پھر دیکھو مجرموں کا انجام کیسا ہوا،