Skip to main content

قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّاُولُوْا بَأْسٍ شَدِيْدٍ ۙ وَّالْاَمْرُ اِلَيْكِ فَانْظُرِىْ مَاذَا تَأْمُرِيْنَ

They said
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
"We
نَحْنُ
ہم
(are) possessors
أُو۟لُوا۟
والے ہیں
(of) strength
قُوَّةٍ
قوت
and possessors
وَأُو۟لُوا۟
اور والے ہیں
(of) might
بَأْسٍ
زور
great
شَدِيدٍ
سخت
and the command
وَٱلْأَمْرُ
اور معامل
(is) up to you
إِلَيْكِ
ہ تیری طرف ہے۔ تیرے ہاتھ میں ہے
so look
فَٱنظُرِى
تو دیکھ لو
what
مَاذَا
کیا کچھ
you will command"
تَأْمُرِينَ
تم حکم دیتی ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُنہوں نے جواب دیا "ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے"

English Sahih:

They said, "We are men of strength and of great military might, but the command is yours, so see what you will command."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُنہوں نے جواب دیا "ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے

احمد علی Ahmed Ali

کہنے لگے ہم بڑے طاقتور اور بڑے لڑنے والے ہیں اور کام تیرے اختیار میں ہے سو دیکھ لے جو حکم دینا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں (١) آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں (٢)

٣٣۔١ یعنی ہمارے پاس قوت اور اسلحہ بھی ہے اور لڑائی کے وقت نہایت پا مردی سے لڑنے والے بھی ہیں، اس لئے جھکنے اور دبنے کی ضرورت نہیں ہے۔
٣٣۔٢ اس لئے کہ ہم تو آپ کے تابع ہیں، جو حکم ہوگا، بجا لائیں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں۔ آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

انہوں نے کہا ہم طاقتور اور سخت لڑنے والے ہیں لیکن اختیار آپ کو ہی ہے۔ آپ دیکھ لیں (غور کریں) کہ کیا حکم دیتی ہیں؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان لوگوں نے کہا کہ ہم صاحبانِ قوت اور ماہرین جنگ و جدال ہیں اور اختیار بہرحال آپ کے ہاتھ میں ہے آپ بتائیں کہ آپ کا حکلَ کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: ہم طاقتور اور سخت جنگ جُو ہیں مگر حکم آپ کے اختیار میں ہے سو آپ (خود ہی) غور کر لیں کہ آپ کیا حکم دیتی ہیں،