Skip to main content

الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ

Those who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
establish
يُقِيمُونَ
جو قائم کرتے ہیں
the prayer
ٱلصَّلَوٰةَ
نماز
and give
وَيُؤْتُونَ
اور دیتے ہیں
zakah
ٱلزَّكَوٰةَ
زکوۃ
and they
وَهُم
اور وہ
in the Hereafter
بِٱلْءَاخِرَةِ
ساتھ آخرت کے
[they]
هُمْ
وہ
believe with certainty
يُوقِنُونَ
یقین رکھتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں

English Sahih:

Who establish prayer and give Zakah, and of the Hereafter they are certain [in faith].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ جو نماز برپا رکھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

جو نماز ادا کرتے ہیں اور زکوةٰ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں (١)۔

٣۔١ یہ مضمون متعدد جگہ گزر چکا ہے کہ قرآن کریم ویسے تو پوری نسل انسانی کی ہدایت کے لئے نازل ہوا ہے لیکن اس سے حقیقتاً راہ یاب وہی ہونگے جو ہدایت کے طالب ہونگے، جو لوگ اپنے دل اور دماغ کی کھڑکیوں کو حق کے دیکھنے اور سننے سے بند یا اپنے دلوں کو گناہوں کی تاریکیوں سے مسخ کرلیں گے، قرآن انہیں کس طرح سیدھی راہ پر لگا سکتا ہے، ان کی مثال اندھوں کی طرح ہے جو سورج کی روشنی سے فیض یاب نہیں ہو سکتے، درآں حالیکہ سورج کی روشنی پورے عالم کی درخشانی کا سبب ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جو نماز قائم کرتے ہیں زکوِٰ ا دا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت پر (بھی) یقین رکھتے ہیں،