Skip to main content

فَلَمَّا جَاۤءَتْهُمْ اٰيٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِيْنٌۚ

But when
فَلَمَّا
تو جب
came to them
جَآءَتْهُمْ
آگئیں ان کے پاس
Our Signs
ءَايَٰتُنَا
ہماری آیات۔ معجزات
visible
مُبْصِرَةً
روشن۔ واضح
they said
قَالُوا۟
وہ کہنے لگے
"This
هَٰذَا
یہ
(is) a magic
سِحْرٌ
جادو ہے
manifest"
مُّبِينٌ
کھلا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر جب ہماری کھلی کھلی نشانیاں اُن لوگوں کے سامنے آئیں تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا جادو ہے

English Sahih:

But when there came to them Our visible signs, they said, "This is obvious magic."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر جب ہماری کھلی کھلی نشانیاں اُن لوگوں کے سامنے آئیں تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا جادو ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب ہماری نشانیاں آنکھیں کھولتی ان کے پاس آئیں بولے یہ تو صریح جادو ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب ان کے پاس آنکھیں کھولنے والی ہماری نشانیاں آئیں تو کہنے لگے یہ تو صاف جادو ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس جب ان کے پاس آنکھیں کھول دینے والے (١) ہمارے معجزے پہنچے تو کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے۔

١٣۔١ مُبْصِرَۃً، واضح اور روشن یا اسم فاعل مفعول کے معنی میں ہے

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں پہنچیں، کہنے لگے یہ صریح جادو ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس جب ان کے پاس آنکھیں کھول دینے والے ہمارے معجزے پہنچے تو وه کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

سو جب ان کے پاس ہمارے واضح معجزات پہنچے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

مگر جب بھی ان کے پاس واضح نشانیاں آئیں تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ کِھلا ہوا جادو ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب ان کے پاس ہماری نشانیاں واضح اور روشن ہو کر پہنچ گئیں تو وہ کہنے لگے کہ یہ کھلا جادو ہے،