وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَۙ
And (will be) made manifest
وَبُرِّزَتِ
اور کھول دی جائے گی
the Hellfire
ٱلْجَحِيمُ
جہنم
to the deviators
لِلْغَاوِينَ
گمراہوں کے لیے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی
English Sahih:
And Hellfire will be brought forth for the deviators,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے،
احمد علی Ahmed Ali
اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور گمراہ لوگوں کے لئے جہنم ظاہر کر دی جائے گی (١)
٩١۔١ مطلب یہ ہے کہ جنت اور دوزخ میں داخل ہونے سے پہلے ان کو سامنے کر دیا جائے گا۔ جس سے کافروں کے غم میں اور اہل ایمان کے سرور میں مذید اضافہ ہو جائے گا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی،