وَاجْعَلْ لِّىْ لِسَانَ صِدْقٍ فِى الْاٰخِرِيْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر
English Sahih:
And grant me a mention [i.e., reputation] of honor among later generations.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں
احمد علی Ahmed Ali
اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ (١)
٨٤۔١ یعنی جو لوگ میرے بعد قیامت تک آئیں گے، وہ میرا ذکر اچھے لفظوں میں کرتے رہیں، اس سے معلوم ہوا کہ نیکیوں کی جزا اللہ تعالٰی دنیا میں ذکر جمیل اور ثنائے حسن کی صورت میں بھی عطا فرماتا ہے۔ جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر خیر ہر مذہب کے لوگ کرتے ہیں، کسی کو بھی ان کی عظمت و تکریم سے انکار نہیں ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور آئندہ آنے والوں میں میرا ذکرِ خیر جاری رکھ۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور میرے لئے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرما،