Skip to main content

وَالَّذِىْ يُمِيْتُنِىْ ثُمَّ يُحْيِيْنِۙ

And the One Who
وَٱلَّذِى
اور وہ رب
will cause me to die
يُمِيتُنِى
موت دے گا مجھ کو
then
ثُمَّ
پھر
he will give me life
يُحْيِينِ
زندہ کرے گا مجھ کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا

English Sahih:

And who will cause me to die and then bring me to life.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا

احمد علی Ahmed Ali

اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زندہ کردے گا (١)

٨١۔١ یعنی قیامت والے دن جب سارے لوگوں کو زندہ فرمائے گا، مجھے بھی زندہ کرے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو مجھے موت دے گا اور پھر مجھے (دوبارہ) زندہ کرے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گا،