Skip to main content

فَلَمَّا تَرَاۤءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ

Then when
فَلَمَّا
پھر جب
saw each other
تَرَٰٓءَا
آمنے سامنے ہوئیں
the two hosts
ٱلْجَمْعَانِ
دو جماعتیں
said
قَالَ
کہنے لگے
(the) companions
أَصْحَٰبُ
ساتھی
(of) Musa
مُوسَىٰٓ
موسیٰ کے
"Indeed we
إِنَّا
بیشک ہم
(are) surely to be overtaken"
لَمُدْرَكُونَ
البتہ پالیے جانے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے"

English Sahih:

And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم یقیناً پکڑ لئے گئے (١)

٦١۔١ یعنی فرعون کے لشکر کو دیکھتے ہی وہ، گھبرا اٹھے کہ آگے سمندر ہے اور پیچھے فرعون کا لشکر، اب بچاؤ کس طرح ممکن ہے؟ اب دوبارہ وہی فرعون اور اس کی غلامی ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں (آمنے سامنے ہوئیں) تو موسیٰ کے ساتھیوں نے (گھبرا کر) کہا کہ بس ہم تو پکڑے گئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں (تو) موسٰی (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا: (اب) ہم ضرور پکڑے گئے،