قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے"
English Sahih:
Moses said to them, "Throw whatever you will throw."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے
احمد علی Ahmed Ali
موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو (١)۔
٤٣۔١ حضرت موسیٰ علیہ کی طرف سے جادوگروں کو پہلے اپنے کرتب دکھانے کے لئے کہنے میں یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ ایک تو ان پر یہ واضح ہو جائے کہ اللہ کے پیغمبر اتنی بڑی تعداد میں نامی گرامی جادوگروں کے اجتماع اور ان کی ساحرانہ شعبدہ بازیوں سے خوف زدہ نہیں ہے۔ دوسرا یہ مقصد بھی ہو سکتا ہے کہ جب اللہ کے حکم سے یہ ساری شعبدہ بازیاں آن واحد میں ختم ہو جائیں گی تو دیکھنے والوں پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے اور شاید اس طرح زیادہ لوگ اللہ پر ایمان لے آئیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، بلکہ جادوگر ہی سب سے پہلے ایمان لے آئے، جیسا کہ آگے آرہا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
موسیٰ نے ان سے کہا کہ تم پھینکو جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
موسٰی (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں سے) فرمایا: تم وہ (جادو کی) چیزیں ڈال دو جو تم ڈالنے والے ہو،