Skip to main content

وَّقِيْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْـتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ

And it was said
وَقِيلَ
اور کہا گیا
to the people
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
"Will
هَلْ
کیا
you
أَنتُم
تم
assemble
مُّجْتَمِعُونَ
جمع ہونے والے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟

English Sahih:

And it was said to the people, "Will you congregate.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے

احمد علی Ahmed Ali

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہو جاؤ گے؟ (١)

٣٩۔١ یعنی عوام کو بھی تاکید کی جا رہی ہے کہ تمہیں بھی یہ معرکہ دیکھنے کے لئے ضرور حاضر ہونا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور عام لوگوں سے کہا گیا۔ کیا تم لوگ بھی (مقابلہ دیکھنے کیلئے) جمع ہوگے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں کو کہا گیا کہ تم (اس موقع پر) جمع ہونے والے ہو،