Skip to main content

يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ ۖ فَمَاذَا تَأْمُرُوْنَ

He wants
يُرِيدُ
چاہتا ہے
to
أَن
کہ
drive you out
يُخْرِجَكُم
نکال دے تم کو
from
مِّنْ
سے
your land
أَرْضِكُم
تمہاری زمین
by his magic
بِسِحْرِهِۦ
اپنے جادو کے ساتھ
so what
فَمَاذَا
تو کیا کچھ
(do) you advise?"
تَأْمُرُونَ
تم مشورہ دیتے ہو۔ حکم دیتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟"

English Sahih:

He wants to drive you out of your land by his magic, so what do you advise?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے

احمد علی Ahmed Ali

چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سرزمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو (١)۔

٣٥۔١ پھر اپنی قوم کو مذید بھڑکانے کے لئے کہا کہ وہ ان شعبدہ بازیوں کے ذریعے سے تمہیں یہاں سے نکال کر خود اس پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ اب بتلاؤ! تمہاری کیا رائے ہے؟ یعنی اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ اپنے جادو (کے زور) سے تمہیں اپنے ملک سے باہر نکالنا چاہتا ہے۔ اب تم کیا رائے دیتے ہو؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے باہر نکال دے پس تم (اب اس کے بارے میں) کیا رائے دیتے ہو،