قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے
English Sahih:
[Pharaoh] said to the eminent ones around him, "Indeed, this is a learned magician.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں،
احمد علی Ahmed Ali
اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ بے شک یہ بڑا ماہر جادوگر ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے (١)
٣٤۔١ فرعون بجائے اس کے کہ ان معجزات کو دیکھ کر، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تصدیق کرتا اور ایمان لاتا، اس نے جھٹلانے اور عناد کا راستہ اختیار کیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بابت کہا کہ یہ کوئی بڑا فنکار جادوگر ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
فرعون نے اپنے اردگرد کے عمائدین سے کہا کہ یہ تو بڑا ماہر جادوگر ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(فرعون نے) اپنے ارد گرد (بیٹھے ہوئے) سرداروں سے کہا: بلاشبہ یہ بڑا دانا جادوگر ہے،