Skip to main content

وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيْضَاۤءُ لِلنّٰظِرِيْنَ

And he drew out
وَنَزَعَ
اور اس نے کھینچا
his hand
يَدَهُۥ
اپنا ہاتھ
and behold!
فَإِذَا
تو اچانک
It
هِىَ
وہ
(was) white
بَيْضَآءُ
سفید تھا
for the observers
لِلنَّٰظِرِينَ
دیکھنے والوں کے لیے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا

English Sahih:

And he drew out his hand; thereupon it was white for the observers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا

احمد علی Ahmed Ali

اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وہ بھی اسی وقت دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا (١)

٣٣۔١ یعنی گریبان سے ہاتھ نکالا تو چاند کے ٹکڑے کی طرح چمکتا تھا ؛ یہ دوسرا معجزہ موسیٰ علیہ السلام نے پیش کیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس نے اپنا ہاتھ نکالا تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کیلئے چمک رہا تھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (موسٰی علیہ السلام نے) اپنا ہاتھ (بغل میں ڈال کر) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا،