Skip to main content

فَاَ لْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌ ۚ

So he threw
فَأَلْقَىٰ
تو اس نے ڈالا
his staff
عَصَاهُ
اپنا عصا
and behold!
فَإِذَا
تو اچانک
It
هِىَ
وہ
(was) a serpent
ثُعْبَانٌ
اژدھا تھا
manifest
مُّبِينٌ
صریح

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا

English Sahih:

So [Moses] threw his staff, and suddenly it was a serpent manifest.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا

احمد علی Ahmed Ali

پھر اس نےاپناعصا ڈال دیا سو اسی وقت وہ صریح اژدھا ہو گیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ نے (اسی وقت) اپنی لاٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اژدھا بن گئی (١)

٣٢۔١ بعض جگہ ثعبان کو حیۃ اور بعض جگہ جان کہا گیا ہے ثعبان وہ سانپ ہوتا ہے جو بڑا ہو اور جان چھوٹے سانپ کو کہتے ہیں او حیۃ چھوٹے بڑے دونوں قسم کے سانپوں پر بولا جاتا ہے۔ فتح القدیر۔ گویا لاٹھی نے پہلے چھوٹے سانپ کی شکل اختیار کی پھر دیکھتے دیکھتے اژدھا بن گئی۔ واللہ اعلم

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس پر موسیٰ نے اپنا عصا پھینک دیا تو ایک دم وہ کھلا ہوا اژدھا بن گیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس (موسیٰ علیہ السلام نے) اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیا وہ اسی وقت واضح (طور پر) اژدھا بن گیا،