قَالَ اَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِيْنٍۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟"
English Sahih:
[Moses] said, "Even if I brought you something [i.e., proof] manifest?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں
احمد علی Ahmed Ali
فرمایا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لے آؤں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
مو سٰی (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟ (١)
٣٠۔١ یعنی ایسی چیز یا معجزہ جس سے واضح ہو جائے کہ میں سچا اور واقعی اللہ کا رسول ہوں، تب بھی تو میری صداقت کو تسلیم نہیں کرے گا؟
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
موسیٰ نے کہا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح نشانی بھی لے کر آؤں؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز (بطور معجزہ بھی) لے آؤں،