مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟
English Sahih:
They would not be availed by the enjoyment with which they were provided.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے
احمد علی Ahmed Ali
تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائدہ نہ پہنچا سکے گا (١)۔
٢٠٧۔١ یعنی اگر ہم نے انہیں مہلت دے دیں اور پھر انہیں اپنے عذاب کی گرفت میں لیں، تو کیا دنیا کا مال و متاع ان کے کچھ کام آئے گا؟ یعنی انہیں عذاب سے بچا سکے گا؟ نہیں یقینا نہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
تو وہ سب ساز و سامان جس سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے،