Skip to main content

نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُۙ

Has brought it down
نَزَلَ
اتارا
Has brought it down
بِهِ
اس کو
the Spirit
ٱلرُّوحُ
روح
[the] Trustworthy
ٱلْأَمِينُ
الامین - امانت دار روح نے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے

English Sahih:

The Trustworthy Spirit [i.e., Gabriel] has brought it down.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اسے روح الا مین لے کر اترا

احمد علی Ahmed Ali

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے (١)

١٩٣۔١ کفار مکہ نے قرآن کے وحی الٰہی اور منزل من اللہ ہونے کا انکار کیا اور اسی بنا پر رسالت محمدیہ اور دعوت محمدیہ کا انکار کیا۔ اللہ تعالٰی نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان کرکے یہ واضح کیا کہ یہ قرآن یقینا وحی الٰہی ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پیغمبر جو پڑھ سکتا ہے نہ لکھ سکتا ہے گزشتہ انبیاء اور قوموں کے واقعات کس طرح بیان کر سکتا تھا؟ اس لئے یہ قرآن یقینا اللہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے جسے ایک امانت دار فرشتہ جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جسے روح الامین (جبرائیل) نے آپ کے دل پر اتارا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اسے روح الامین (جبرائیل علیہ السلام) لے کر اترا ہے،