وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِىْ فَعَلْتَ وَاَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے"
English Sahih:
And [then] you did your deed which you did, and you were of the ungrateful."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے
احمد علی Ahmed Ali
اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر تو اپنا وہ کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے (١)۔
١٩۔١ پھر ہمارا ہی کھا کر ہماری ہی قوم کے ایک آدمی کو قتل کر کے ہماری ناشکری بھی کی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور تو نے اپنی وہ حرکت بھی کی تھی جو کی تھی اور تو ناشکروں میں سے ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور (پھر) تم نے اپنا وہ کام کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو قتل کر دیا) اور تم ناشکر گزاروں میں سے ہو (ہماری پرورش اور احسانات کو بھول گئے ہو)،