Skip to main content

وَاتَّقُوا الَّذِىْ خَلَقَكُمْ وَالْجِـبِلَّةَ الْاَوَّلِيْنَۗ

And fear
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
the One Who
ٱلَّذِى
اس ذات سے
created you
خَلَقَكُمْ
جس نے پیدا کیا تم کو
and the generations
وَٱلْجِبِلَّةَ
اور مخلوق، نسل
the former"
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلوں کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"

English Sahih:

And fear He who created you and the former creation."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو،

احمد علی Ahmed Ali

اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا۔ (۱)

۱۸٤۔۱ جبلۃ اور جبل مخلوق کے معنی میں ہے جس طرح دوسرے مقام پر شیطان کے بارے میں فرمایا۔ (وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيْرًا ۭ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَـعْقِلُوْنَ) 36۔یس;62) اس نے تم میں سے بہت ساری مخلوق کو گمراہ کیا اس کا استعمال بڑی جماعت کے لیے ہوتا ہے۔ وھو الجمع ذو العدد الکثیر من الناس۔ فتح القدیر۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی مخلوق کو پیدا کیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایا،